پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے والدہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ وہ انہیں ایک بار پھر لے گئے ہیں۔
پنجاب پولیس شیریں مزاری کی رہائش گاہ کے باہر پہنچی، اسلام آباد پولیس بھی پنجاب پولیس کے ہمراہ موجود تھی۔
ایمان مزاری کے مطابق انکے گھر کے باہر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کے باوجود تھی۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر میری والدہ کو آج رہا کیا گیا تھا۔ والدہ کو ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کل اڈیالہ جیل سے رہائی پر بھی والدہ کو دوبارہ گرفتارہ کیا گیا تھا۔ عدالتی حکم پر والدہ کو آج دوبارہ رہا کیا گیا تھا۔
ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ گرفتاری کےلیے آئے پولیس اہلکاروں میں زیادہ تعداد پنجاب پولیس کی تھی۔
شیریں مزاری کی بیٹی نے بتایا کہ والدہ کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ رہائی کے عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب پولیس شیریں مزاری کو گرفتار کرنے پہنچی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر انسانی حقوق اور پی ایچ ڈی ڈاکٹر کے بنیادی انسانی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.