سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد پہنچادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم اسلام آباد لائی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدم موجودگی پر شیریں مزاری کی رہائی نہیں ہوسکے گی، سابقہ وفاقی وزیر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی لیں گی۔
واضح رہے کہ شیریں مزاری کو زمین پر قبضے کے کیس میں پنجاب کے محکمہ انسداد بدعنوانی نے گرفتار کیا گیا تھا۔
تاہم کچھ دیر بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.