وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل ہے، پولیس کی درخواست پر پی سی ایل میں نام ڈالا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی سیل) سے نکالنے کی درخواست پر ایف آئی اے نے جواب جمع کروا دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کیا تھا۔
عدالت نے جواب کی کاپی شیریں مزاری کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔
Comments are closed.