اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
عدالت کے بار بار کے حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر آئی جی اسلام آباد پر جرمانہ عائد ہوا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کر دیا۔
تحریری آرڈر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں۔
عدالت نے کہا کہ 2 اگست کو آئی جی اسلام آباد کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا، 10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، ایک ہفتہ مہلت کی استدعا منظور کی، 29 اگست کو بھی انہوں نے جواب جمع نہیں کرایا۔
تحریری آرڈر میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو آج بھی جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کیوں نہیں ہوا؟ آئی جی انکوائری کرائیں، انکوائری کر کے ایکشن لے کر 2 ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔
Comments are closed.