وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی خبر پر اُنہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزاری نے ملالہ یوسف زئی کا وہ ٹوئٹ شیئر کیا جس میں اُنہوں نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں اور ساتھ ہی اپنے چاہنے والوں کو نکاح کی خوشخبری سے بھی آگاہ کیا تھا۔
شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں ملالہ اور اُن کے شوہر کو نکاح کی مبارکباد پیش کی۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ دونوں کی آنے والی زندگی شاندار ہو۔‘
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتہ اذواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔
Comments are closed.