اسرائیل نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی امریکی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے تل ابیب سے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ صحافی شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت پر کسی بیرونی تحقیقات میں تعاون نہیں کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکام کی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات شروع کرنا غلطی تھی۔ صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی اندرونی تحقیقات میں بھی مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کے نتائج امریکی حکام سے شیئر کیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سال مئی میں نیوز کوریج کے دوران فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ایف بی آئی نے شیریں ابو عاقلہ کے قتل سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ عینی شاہدین اور فلسطینی حکام کے مطابق صحافی شیریں ابو عاقلہ پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی تھی۔
Comments are closed.