منگل 11؍جمادی الاول 1444ھ 6؍دسمبر 2022ء

شیریں ابو عاقلہ کا قتل، عرب چینل کا بین الاقوامی عدالت سے رجوع

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی عرب میڈیا چینل کی فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے عرب چینل نے عالمی جرائم کی بین الاقوامی عدالت سے رجوع کر لیا۔

عرب چینل کے اقدام پر اسرائیلی وزیراعظم یائیر لاپڈ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اسرائیلی فوجیوں سے تحقیقات نہیں کر سکتا، نہ ہی کوئی اسرائیل کو اخلاقیات کا درس دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شیریں ابوعاقلہ کو اس سال 11 مئی کو مقبوضہ مغربی کنارے میں کوریج کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.