شیروں کے پنجرے میں 10 منٹ گزارنے پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کرنے والے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لاہور میں پولیس کے مطابق ستو کتلہ میں ملزم نے گھر کی چھت پر دو شیر پال رکھے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر شہریوں کو شیر کے پنجرے میں وقت گزارنے کا چیلنج دیتا رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پالتو شیروں کو تحویل میں لینے کے لیے وائلڈ لائف اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.