gay byu hookups hookup Monmouth Junction NJ hookup que significa 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب نالے میں ایک اور دھماکا

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب گزشتہ ماہ ہونے والے دھماکے کے مقام کے قریب ہی نالے میں ایک اور دھماکا ہوا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شیرشاہ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ کے میں تباہ ہونے والے نجی بینک کی عمارت کے سامنے شیرشاہ کے رہائشی علاقے میں البلال ہوٹل کے ساتھ ہی منہدم کی گئی دکانوں کے ساتھ نالے میں زوردار دھماکے کی آواز آئی۔

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے گارڈن میں دھوبی گھاٹ کے قریب ایک کچرا کنڈی سے 17 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، جنہیں پولیس نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

شیرشاہ پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر دھماکا نالے میں قدرتی گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا تاہم حتمی رپورٹ کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.