ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ 6 ماہ تک بچہ اپنی ماں اور خود کو ایک ہی جسم سمجھتا ہے، ماں جب ہنستی ہے بچہ بھی بلا وجہ ہنس اُٹھتا ہے اور اس کی ہی ایک مثال ویڈیو کی شکل میں انٹر نیٹ پر وائرل ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہوتی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ماں اپنے ننھے منھے سے بچے کو سامنے بٹھا کر گانا سنا رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ بڑے شوق اور غور سے ماں کا گانا سن رہا ہے اور مسکرا بھی رہا ہے۔
38 منٹ کی یہ ویڈیو کسی کا بھی دن خوشگوار بنانے کے لیے کافی ہے جب ہی اس ویڈیو کو لاکھوں افراد کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
آج ہی کے دن ٹوئٹر پر اپلوڈ کی جانے والی اس دلچسپ ویڈیو پر تا حال 17 ہزار سے زائد لائیکس آ چکے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد کی جانب سے اسے شیئر بھی کیا جا چکا ہے۔
Comments are closed.