الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ سیاسی جلسے جلوسوں میں جانوروں جیسے شیر اور گدھا وغیرہ کو استعمال نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جلسوں سے جانوروں کو لانے سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔
اپنے خط میں ای سی پی نے تحریر کیا کہ عوامی اور سیاسی اجتماعات میں جانور نہ لائیں۔
سیاسی جماعتوں سے کہا گیا کہ اجتماعات میں جانور لانے سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے۔ شیر، گدھے یا دیگر جانوروں کو جلسوں میں نہ لایا جائے، اس سے جانوروں کو تکلیف ہوتی ہے جو جرم ہے۔
الیکشن آف کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو بھی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ مانسہرہ جلسے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر جلسہ گاہ میں ببر شیر لے آئے تھے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شیر کو جلسہ گاہ کے اندر لے جانے سے روک دیا تھا۔
جلسہ گاہ کے منتظمین نے پولیس سے شیر کو لے جانے پر اصرار کیا لیکن قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں نے انکار دیا جس کے بعد شیر کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔
Comments are closed.