وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شیخ کا ٹکٹ ضائع ہوگیا، یہ معمولی بات نہیں ہے، اپنی جیب سے ٹکٹ لے کر شارجہ گیا تھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا فائنل آج ہی ہے، ساری قوم ٹیم کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اپنے روایتی حریف سے میچ کھیلنے جارہی ہے، ہماری دعائیں، جوش جذبہ ولولہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی کہے گا بابراعظم کوئی کہے گا کوئی اور ہے، قوم پوری ٹیم کے پیچھے کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کا سب سے بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سُپر 12 مرحلے میں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
Comments are closed.