شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر کردیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی بطور امیر تقرری کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب کویتی کابینہ نے شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے 40 دن کے سوگ کا بھی اعلان کیا۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’ملک کے تمام سرکاری ادارے تین دن تک بند رہیں گے، شیخ نواف نے ملک اور قوم کے لیے جلیل القدر خدمات انجام دی ہیں۔‘
واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح انتقال کر گئے، وہ نومبر میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
شیخ نواف الاحمد الصباح کو کیا عارضہ لاحق تھا اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے سرکاری ٹی وی پر پروگرام روک کر قرآنی آیات نشر کی گئیں۔
Comments are closed.