سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے سیاسی دُنیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کو 7 ملین یعنی 70 لاکھ صارفین نے فالو کر لیا ہے جس کے بعد شیخ رشید پاکستان کے مقبول ترین سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹر پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور اپنے 7 ملین فالووز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور اپنی پارٹی کی صورتِ حال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اُنہوں نے 2011ء میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا۔
شیخ رشید نے جن صارفین کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد صرف 2 ہے جن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا آفیشل اکاؤنٹ شامل ہے۔
اس کے علاوہ شیخ رشید جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیادہ متحرک رہتے ہیں وہ ٹوئٹر ہی ہے۔
Comments are closed.