سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے گرفتار بھتیجے شیخ راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا۔
شیخ راشد شفیق کو کچھ دیر بعد اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
قیدیوں کی وین ضلعی عدالت پہنچا دی گئی ہے جس میں راشد شفیق کو بھی لایا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنان ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر جمع ہو گئے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو عمرے سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
شیخ راشد شفیق کا اٹک کی ضلعی عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں عید کے دوسرے دن دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.