پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
شیخ راشد شفیق کو اٹک کی ضلعی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ جمال محمود کے سامنے پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں عید کے دوسرے دن دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
شیخ راشد شفیق کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے کہ انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گِل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، رانا عبدالستار، عامر الیاس بھی ملزم نامزد ہیں۔
Comments are closed.