منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

شیخ رشید کی 2 گاڑیوں کی سپرداری کی درخواست منظور

اسلام آباد کچہری کے ڈیوٹی مجسٹریٹ ظہیر احمد نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی 2 گاڑیوں کی سپرداری کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد کچہری میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گاڑیوں کی سپرداری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پولیس کو گاڑیاں شیخ رشید کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے لال حویلی کا ایک یونٹ ڈی سیل کرنے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض گاڑیوں کی سپرداری منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کی گاڑیاں تھانہ آبپارہ کی پولیس کی تحویل میں تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.