بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

شیخ رشید کی متروکہ وقف املاک خالی کروانے کی درخواست عدالت نے نمٹا دی

متروکہ وقف املاک کے خلاف شیخ رشید اور شیخ صدیق کی دائر درخواست عدالت نے نمٹا دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے مقدمہ سول عدالت کو بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے لال حویلی سے بے دخلی کے خلاف درخواست پر سماعت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث وقفہ کر دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر وقف املاک کے خلاف اپیل ہو سکتی ہے یا نہیں سول کورٹ فیصلہ کرے گی۔

عدالت نے کہا کہ متروکہ وقف املاک کے خلاف درخواستیں سول عدالت کو بھیج رہے ہیں۔

سول عدالت کے جج نوید اختر پہلے شیخ رشید اور شیخ صدیق کی درخواست خارج کر چکے تھے، شیخ رشید نے سول عدالت کےخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رجوع کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.