بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

شیخ رشید کی بلٹ پروف گاڑی واپس کرنے کی درخواست سماعت مقرر

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی پولیس قبضے میں بلٹ پروف گاڑی واپسی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 31 مئی کی رات پولیس نے بغیر سرچ وارنٹ ایف سیون میں گھر پر چھاپہ مارا، پولیس ایک لائسنس والی گن اور دو بلٹ پروف گاڑیاں لے گئی۔

شیخ رشید کی درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سپرداری پر گاڑیاں حوالے کرنے کا آرڈر کیا، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نےجوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر ماننے سے انکار کر دیا۔

درخواست  میں استدعا کی گئی کہ پولیس کا گھر سے گاڑیاں قبضہ میں لینے کا عمل غیر قانونی قرار دیا جائے۔ پولیس قبضے میں لی گئی گاڑیاں فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او شفقت فیاض کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.