بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید کی اپنے بھتیجے کی گرفتاری کی مذمت

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے بھتیجے کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد ڈیڑھ سو افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، حکومت انتقام پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے، لوگ انڈے ٹماٹر ماریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی سعودی عرب میں نہیں تھا پھر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے، آپ ابھی سے گھبرا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے اب گھبرانا ہے، عوام کا سمندر آپ کو بہالے جانے کیلئے تیار ہے، جب دماغ سن ہوجائے تو ایسی اوچھی حرکتیں ہوتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.