بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید کی آڈیو لیک پر جلیل شرقپوری کی وضاحت

رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے خود سے متعلق شیخ رشید کی آڈیو لیک پر ویڈیو پیغام میں وضاحت دی ہے۔

جلیل شرقپوری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مبینہ آڈیو میں شیخ رشید کی آواز ہے تو یہ باقاعدہ منصوبہ بندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک پر حلف دیتا ہوں کہ شیخ رشید دو نمبر آدمی ہے، وہ عمران خان کا دشمن ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ شیخ رشید کسی کے کہنے پر جھوٹ بول رہا ہے، عمران خان کو بتایا تھا کہ علیم خان آپ کے ساتھ نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بھی عمران خان کے لیے دو نمبر آدمی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.