عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو کچھ دیر میں سول جج مری محمد ذیشان کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں درج مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعہ لگائی گئی ہے۔
شیخ رشید کے خلاف دھمکیوں اور مزاحمت کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 506، 186 اور 553 لگائی گئی ہیں۔
راہداری ریمانڈ پر شیخ رشید کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے مری منتقل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.