بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید کا یومِ دفاع پاکستان پر خصوصی پیغام

وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے یومِ دفاع پاکستان پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کو بھارت نے پاکستان کی سر زمین پر اپنے ناپاک قدم رکھنے کو کوشش کی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عوام نے سیسہ پلائی دیوار بن کر جوش و جذبے سے دشمن کا مقابلہ کیا۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج سے تین گنا بڑی بھارت افواج پاکستان میں شکست سے دوچار ہوئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہداء کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.