وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہولی فیملی اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر نے وزیر داخلہ کو اسپتال سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا جبکہ اسپتال میں نئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسپتال میں جدید سہولت کے ساتھ کورونا وارڈ قائم کردیا گیا ہے، کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر نئے وارڈ کو تیار کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو پورے ہولی فیملی اسپتال کو کووڈ اسپتال میں تبدیل کر دیں گے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کورونا وارڈ کے لیے 20 نئے وینٹیلیٹرز این سی او سی نے فراہم کیے ہیں۔
وائس چانسلر نے نئے کورونا وارڈ کے قیام اور وینٹیلیٹرز کی فراہمی پر وزیر داخلہ کی کوششوں کو سراہا۔
Comments are closed.