بدھ 23؍ربیع الثانی 1445ھ8؍نومبر 2023ء

شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو سے گریز، بھتیجے کو بھی منع کر دیا

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔

شیخ رشید ضمانتی مچلکوں پر دستخط کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

اس موقع پر صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

علاوہ ازیں شیخ رشید نے اپنے بھتیجے شیخ راشد کو بھی میڈیا سے بات کرنے سے منع کر دیا۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی 18 نومبر تک توسیع کر دی جبکہ 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت کل منظور ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.