پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ میں ہوئے خود کش دھماکے کے بعد وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور کا پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا کوئی تھریٹ الرٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں بڑا حادثہ ہوا، 30 سے 40 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ہے، بعض لوگ ملک میں انتشار چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ خود کش دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں، چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کے سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔
Comments are closed.