عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ سے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی بنالی گئی ہے۔
بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سے عام انتخابات کے سوا کسی بھی موضوع پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس فی الحال جاری ہے، جس میں لانگ مارچ کے لیے مختلف تاریخیں زیر غور ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 15 جون تک مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا، کاش وزیراعظم ہاؤس اور وزراء کے گھر میں بھی لوڈشیڈنگ ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی موجودہ حکومت کو نہیں مانتی، اس لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن ہے، لانگ مارچ کی تاریخ ابھی سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو میرے خیال میں ملک میں کچھ اور ہوگا۔
Comments are closed.