جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

شیخ رشید کا حراست کے دوران بھی دبنگ انداز برقرار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے تاہم ان کی انرجی اب بھی پہلے کی طرح برقرار ہے۔

رات دیر گئے پولیس نے شیخ رشید کو موٹر وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیاپھر انہیں پولی کلینک اسپتال بھی لےجایا گیا۔

ان مواقع پر شیخ رشید نے پولیس کی موجودگی میں بیانات دیتے ہوئے حکومت پر بھرپور تنقید کی اور اپنا آگے کا لائحہ عمل بھی بتایا۔

شیخ رشید نے 2 موقعوں پر پولیس اہلکار کو دھکے بھی دیے جبکہ ویڈیوز اور تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تھانہ اور اسپتال کے باہر سگار بھی استعمال کرتے رہے۔

گزشتہ رات سے لے کر اب تک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیخ رشید کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار تو کر لیا گیا تاہم ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مسلسل ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی جا رہی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرانے کے لیے دہشت گردوں کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جس کا مقصد آصف زرداری کو بدنام کرنا ہے، شیخ رشید کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.