اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

شیخ رشید پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ نہ دیں: فیاض چوہان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ نہ دیں۔

راولپنڈی میں شیخ راشد شفیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف ہونے والے ظلم پر آج اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد کی کچہری نے شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی کچہری نے شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.