سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عید الاضحیٰ پر تین اونٹ قربان کیے، اُنہوں نے اونٹوں کی قربانی لال حویلی میں کی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قوم کو عید کی مبارکباد، یہ مہینہ بہت ہی اہم ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگر کوئی خلائی، فضائی یا ہوائی موسم اثر انداز نہ ہوا تو 17 جولائی عمران خان کا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تعیناتیوں پر مسائل ہیں، سعودی عرب میں سیاسی مشاورت ہوئی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہباز اور زرداری ایک پیج پر ہیں نواز ابھی رُکے رُکے ہیں، جن پر فرد جرم لگنی تھی انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔
Comments are closed.