وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی تصدیق کردی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ سیز فائر کالعدم تنظیم نے خود ختم کیا، اسلام آباد میں مارے گئے دونوں دہشت گرد اسی کالعدم تنظیم کے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ بھارت اور افغانستان سے رابطے میں ہیں، اب پھر ہمارا وفد بات چیت کے لیے گیا ہے مگر اطلاعات ہیں کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی لوگوں سے سیاسی طریقے سے بات کرنی چاہیے، اگر کوئی ہتھیار اٹھائے تو پھر طاقت سے جواب دیا جاتا ہے، اگر کوئی ملکی سالمیت، پاک افواج یا سول آرمڈ فورسز پر حملہ آور ہو تو جواب تو دینا بنتا ہے، نوشکی اور پنجگور میں بڑی تباہی کی منصوبہ بندی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنائی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھ رہاہے کہ بی این اے کوئی عسکری یا سیاسی قوت ہے تو ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت بہت اچھی ہے اور بہت اچھے تعلقات ہیں، عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ دنیا طالبان کی مدد کو پہنچے۔
Comments are closed.