وزیر داخلہ شیخ رشید نے برطانیہ سے نواز شریف اور بانی متحدہ کو واپس لانے کے معاملے سے ہاتھ اٹھالیے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ نا نواز شریف کو لاسکتے ہیں نا الطاف حسین کو لاسکتے ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو چوں چوں کا مربہ قرار دیتے ہوئےکہا کہ یہ لوگ صرف کیمروں کے لیے سیاست کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی اصل جگہ آگئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے گھروں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائیاں جاری ہیں، شہباز شریف کو بالآخر مفاہمت کی طرف آنا ہے۔
Comments are closed.