جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد اسپتال لے جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔

اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد چاق و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے ای سی جی کرانے سے انکار کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار تو کر لیا گیا تاہم ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مسلسل ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولی کلینک میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.