جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

شیخ رشید جنرل باجوہ کے انٹرویو کی باتوں پر دکھی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے انٹرویو کی باتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے انٹرویو میں جو باتیں کی ہیں، اس پر دکھ ہوا ہے۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چالاک آدمی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں واحد آدمی ہوں جو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سچ بولتا تھا۔

شیخ رشید نے ایک اور بیان میں کہا کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی جبکہ عمران خان کو گرفتار کرکے نااہل کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام الیکشن سے فرار ہونے والی حکومت کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم 11 ماہ میں کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی، لوگ ان سے تنگ ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان خود فوج کے خلاف منظم مہم چلارہے ہیں۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ قوم پاکستان کی بہتری اور شفاف الیکشن چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں سابق آرمی چیف نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں بہت مہارت رکھتے ہیں اور لوگ اس پر یقین کر لیتے ہیں۔

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے شیخ رشید سے متعلق کہا کہ وہ تو بالکل فارغ ہیں، زندگی میں بس 2 بار ان سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک ملاقات میں شیخ رشید نے مجھے کہا کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی کچھ کریں۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ شیخ رشید خود کو جی ایچ کیو کے قریب کہتے ہیں، یہ بالکل جھوٹ ہے، وہ ڈینگیں مارتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.