وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیماری کی حالت میں راولپنڈی میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ میں گزشتہ 3 دن سے بیمار ہوں لیکن اس کے باوجود صرف کرسمس تقریبات میں جارہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور میری طرف سے تمام مسیحی عوام کو کرسمس مبارک ہو۔
وفاقی وزیر داخلہ نے دوران خطاب کہا کہ مسیحی لوگ 70 اسکول اور کالجز چلارہے ہیں، آپ کو کسی قسم کا مسئلہ ہو تو میں حاضر ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی مسیحی دہشت گردی میں ملوث نہیں، یہ جتنا میرا ملک ہے، اتنا ہی مسیحوں کا پاکستان ہے۔
Comments are closed.