وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی قربانی کا جانور لینے کے لیے مویشی منڈی پہنچ گئے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ان کی جانوروں کی خریداری کی ویڈیو شیئر کی گئی۔
انھیں ویڈیوں میں پیوپاری سے اونٹ کی خریداری کے لیے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ وہ 5 لاکھ 60 ہزار روپے میں اونٹ خریدنے میں بھی کامیاب ہوجاتے ہیں۔
شیخ رشید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مویشی منڈی میں بڑی عید پر قربانی کے لیے اونٹوں کی خریداری کر رہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.