وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی کہہ اٹھے ’ گل ودھ گئی اے مختیاریا‘، انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بات اب آگے چلی گئی، مختیاریا، گل ودھ گئی ہے۔
کورونا وائرس کی پہلی لہر میں مشہور ہونے والا ندیم افضل چن کا یہ ڈائیلاگ عدم اعتمادکی تحریک سے متعلق ملاقاتوں اور سرگوشیوں میں پھر توجہ کا سبب بن گیا ہے۔
گزشتہ دونوں چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی سے پی پی میں واپس آنے والے ندیم افضل چن اور کامران مرتضیٰ کے درمیان اسی دلچسپ مکالمے میں گفتگو ہوئی۔
ندیم افضل چن نے کورونا کے دوران اپنے ساتھی کو گھر میں رہنے کی تلقین کی تھی، یہ ٹیلیفونک آڈیو ایسی مشہور ہوئی کہ اس پر گیت بنالیا گیا۔
Comments are closed.