عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا عوامی انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔
شیخ رشید احمد نے آج صبح لاہور کے کشمیری بازار میں ناشتہ کیا، اس دوران اُن کے ہمراہ دو سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھے۔
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید احمد نے ایک عام گاہک کی طرح دکان پر کھڑے ہو کر نہاری اور نان کے مزے لیے۔
شیخ رشید ویڈیو میں نہاری کی تعریف کرتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
شیخ رشید نے ناشتے سے لطف اندوز ہونے کے بعد اسکول کے بچوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔
Comments are closed.