عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر حکومت کی جانب سے کیے گئے خفیہ معاہدوں کا دعویٰ کیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔
شیخ رشید کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ بھارت اسرائیل سے تعلقات اور برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا خفیہ معاہدے ہیں، اپنے کیسز ختم اور غریب ختم۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس غائب، زرِمبادلہ کے ذخائر کم اور کاروبار ٹھپ، مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی، چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔
Comments are closed.