لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید، بھتیجے شیخ شاکر اور ملازمین کی حراست کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست شیخ رشید کے بھتیجے شیخ عامر شفیق نے دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار شیخ رشید سمیت دیگر افراد کو بغیر کسی وارنٹ گرفتار کر کے لے گئے۔
شیخ عامر شفیق نے درخواست میں کہا ہے کہ شیخ شاکر تاجر ہیں، انہیں بھی شیخ رشید کے ساتھ غیرقانونی حراست میں لیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ زیرِ حراست افراد کو عدالت میں پیش کریں۔
Comments are closed.