شیخو پورہ میں بائی پاس روڈ پر پیٹرول ٹینکر اُلٹ گیا جس میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹینکر سے پیٹرول کی لیکیج شروع ہوگئی ہے۔
پولیس نے کسی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے 500 میٹر تک کے علاقے اور سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول کی بحفاظت دوسرے ٹینکر میں منتقلی کے لیے آئل ریکوری یونٹ منگوا لیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.