شیخوپورہ کے علاقے مانا والا میں لاپتہ 6 سال کی بچی کی لاش مل گئی، بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، زیادتی و قتل کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دکاندار ہے، بچی اسکول سے واپسی پر چیز لینے دکان پر گئی تھی، ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش نہر کے قریب سے ملی ہے، بچی کے اسکول سے گھر نہ آنے پر والد نے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ میں 6 سال کی لاپتہ بچی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخو پورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آئی جی پنجاب نے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.