بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخوپورہ: جاوید لطیف کی زیر قیادت ن لیگ کی مہنگائی کیخلاف ریلی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں جاوید لطیف کی زیر قیادت شیخوپورہ میں مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

مہنگائی کے خلاف ہونے والی اس ریلی کے شرکاء گدھا گاڑیوں اور سائیکلوں پر سوار تھے۔ 

ریلی میں لیگی رہنما میاں جاوید لطیف سائیکل پر سوار ہو کر ریلی میں شریک ہوئے۔

اس ریلی میں شریک لوگوں نے مہنگائی، بیروزگاری اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ 

اجلاس میں سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے ، کیا حکمران بھول گئے کہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پٹرول، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں نوکریاں، لاکھوں گھر عمران خان کا قوم کو لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی، عام آدمی کے لیے ضروریات زندگی پورا کرنا بھی مشکل ہوچکا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.