پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 43 ہزار 26 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 652 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 43 ہزار 161 رہی۔
حصص بازار میں 27 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 91 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 128 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.