اگست میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
اگست کے اختتام پر 100 انڈیکس کی سطح 47 ہزار 419 ہے، جبکہ انڈیکس اگست میں 1472 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
اگست میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 146 جبکہ کم ترین سطح 46 ہزار 676 رہی۔
اگست میں شیئرز بازار میں 7 ارب 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 255 ارب روپے سے زائد رہی۔
اگست میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 47 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 290 ارب روپے ہوگئی ہے۔
Comments are closed.