جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

شہید نوید صادق کو ہلالِ شجاعت، شہید ناصرعباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف، آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے شہید نوید صادق کو ہلالِ شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نوید صادق شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے۔ شہدا نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.