بدھ4؍جمادی الثانی 1444ھ28؍دسمبر 2022ء

شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی 15ویں برسی پر پی پی جاپان کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

پی پی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ کی زیرصدارت محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کی 15ویں برسی کی پروقار تقریب ٹوکیو میں منعقد کی گئی۔

پی پی جاپان کے زیراہتمام منعقد کی گئی تقریب میں جاپان کمیونٹی کی نمایاں سیاسی سماجی دینی شخصیات اور کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بےنظیر نے آمریت کی دھمکیوں کے باوجود عوام میں آنا پسند کیا۔

ان کی پاکستان آمد پر پہلے تو کراچی میں ان پر حملہ کیا اور پھر راولپنڈی میں ان کو شہید کر کے پاکستان کے عوام کے ساتھ دہشت گردی کی گئی۔ محترمہ بےنظیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے جمہوریت کیے فروغ ملکی استحکام کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں محترمہ نے میثاق جمہوریت کو زندہ رکھا بے نظیر کی شہادت ہمارے لئے ایک المیہ ہے۔

ان کی شہادت دہشت گردی کی جنگ میں ایک عظیم کارنامہ ہے۔ انہیں شہید کر کے ملک کی تقدیر کے ساتھ ساتھ پاکستان عوام کی بڑھنے والی ترقی کو بھی روکا گیا۔

مقررین کا کہنا تھا شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اج بھی گھڑی خدا بخش سے دنیا بھر کے جیالوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔

اس موقع پر ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان صوفی سنٹر جاپان کے چیرمین مولانا مجید مغل، پی پی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ نایب صدر محمد انیس، پی پی کے راہنماوں محمد یار چھینہ، حبیب اللہ، خالد محمود، محمد عابد سمیت چندریگر شاعر جاپان نوید امین، شیخ عامر ، وسیم باری، وحید عزیر، شکیل رانجھا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

آخر میں ممتاز عالم دین حافظ مطلوب قمر نے محترمہ بےنظیر بھٹو شہید پی پی کے شہداوں سمیت استحکام پاکستان اسلام کی سربلندی کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کروائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.