وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید بھٹو حکومت کے خاتمے کے اثرات سے ملک آج تک نہیں نکل پایا۔
اسلام آباد سے شیری رحمان 5 جولائی کے یوم سیاہ کی مناسبت سے بیان جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کا دن ہماری تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر نقش ہے، 1977ء میں اس دن واقعات نے ہماری جمہوریت کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ یہ وہ افسوسناک دن تھا، جب لوگوں کی جمہوری امنگوں کا گلا گھونٹ دیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کی منتخب حکومت کے خاتمے کے اثرات سے ملک آج تک نہیں نکل پایا۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی ایسا جمہوری معاشرہ بنانے کے لیے کوشش جاری رکھے گی، جہاں آئینی اقدار پروان چڑھیں۔
Comments are closed.