سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے بھائی کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسلام آباد میں شالیمار پولیس نے مغوی مرزا مراد اکبر کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مرزا مراد اکبر کو 28 مئی کو ان کے گھر سے اغواء کیا گیا۔ پولیس، رینجرز اور اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کی وردی پہنے افراد نے اغواء کیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ پولیس آفیشل اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد ملازمین کو ہراساں کرتے رہے۔
Comments are closed.