بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزاد اکبر کے استعفے کا مجھے نہیں پتہ، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے سے لا علم نکلے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہزاد اکبر کے استعفے کا مجھے علم نہیں ہے، وزیراعظم کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوگی، اپوزیشن ان کے ناخنوں میں ہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن ایک بار نہیں تین بار آجائیں عمران خان پانچ سال پورے کرے گا، عمران خان اگلے 5 سال بھی پورے کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ داسو اور گوادر واقعے کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، عمران خان کی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے کو آخری وقت تک نبھائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاستدانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی، سمجھنا چاہیے جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں وہ سیاستدانوں کو بھی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

صحافی نے شیخ رشید سے سوال پوچھا کہ پاکستان میں کون کون سے واقعات میں بھارت ملوث ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے اکثر واقعات بھارت نے متعارف کیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.